مند میں گھر گھر تلاشی، تین افراد اغوا

234
File Photo

مند کے علاقے گوبرد میں ہونے والے گھر گھر تلاشی آپریشن میں کم سے کم تین افراد اغوا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق پاکستانی فورسز نے مند کے علاقے گوبرد میں گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم تین افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ کئی لوگوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

کچھ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز ابھی تک علاقے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی کے روز مکران کے ایک اور علاقے زامران میں بھی پاکستانی فورسز نے کم سے کم سترہ افراد کو حراست میں لے کر غائب کردیا تھا۔

انسانی حقوق کے تنظیموں نے بارہا ان غیر انسانی اور عالمی قوانین کے برخلاف اقدامت کی مذمت کی ہے لیکن بلوچستان میں ایسے واقعات تواتر سے جاری ہیں۔