مستونگ /پنجگور ; ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جابحق 4 زخمی

148

مستونگ اور پنجگور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون اور نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کولپور میں تیزرفتار گاڑی الٹنے سے 15 سالہ سمیع اللہ جان کی بازی ہارگیا ہے جبکہ محمد قاسم اور محمد اکرم زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے دازی بونستان میں تیزرفتار گاڑی اورموٹرسائیکل کے آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوبچے زخمی ہوگئے ہیں

جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے