لورالائی : ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

258

ہرنائی واپڈا ہاوس کے قریب تیز رفتاری کے باعث سرف گاڑی الٹنے سے نوجوان احمد ولد عبدالشکور کاکڑ موقع پر جانبحق جبکہ ان کے اور ساتھی محمد صدیق ولد احمدالدین شدید زخمی ہوگئے ۔

اسی طرح ایک اور واقعہ میں  کلی شاء کاریز کے ساتھ ٹریفک کے ایک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ٹھیکیدار عبدالصمد عرف خانو کدیزئی موقع پر جانبحق جبکہ ان کے ساتھی ٹھیکیدار شیخ نوروز ولد حاجی فیض محمد سکنہ بازار شدید زخمی ہوگئے۔

 اسی طرح موسی خیل کے علاقہ ڈاکیان میں مسافر وین کے ٹکر سے ایک نوجوان شہباز خان ولد جلندر خان مغدوزئی موقع پر جانبحق ہوگئے ہئے ۔

دکی کے علاقے ناصر آباد میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک نوجوان محمدسلیم ولد محد طاہر سکنہ کلی زمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کئے لئے دکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔