قلات: پارود و آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع

362

قلات کے علاقے پارود اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ قلات کے مطابق آج شام کے وقت قلات کے علاقے پارود میں بڑے پیمانے کی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

نمائندے نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری ہورہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان ہی علاقوں میں فورسز کی آپریشن کے دوران متعدد بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا اور کئی لوگوں کو انتہائی بے دردی سے قتل بھی کردیا گیا