بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے پولیو ورکرز کی شہادت پر انتہاہی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب وہ اپنا فرض نباء رہے تھے۔
اس سے پہلے بھی متعدد بار اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں، بار بار اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات کو روکا نہ گیا تو بلوچستان کو پولیو سے آزاد کرنا بس ایک خواب تک رہ جاھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی کی جانب سے شہید پولیو ورکرز کے لئے مالی امداد حوصلہ افزا ھے لیکن محکمہ کو مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پڑیں گے۔
اس وقت بلوچستان کے پولیو ورکرز میں ایک تشویش پائی جاتی ہے اور اسے اس وقت تک ختم نہیں کیا جاسکتا جب تک حکومت عملی طور پر کچھ نہ کرے۔