سی پیک روٹ پر قائم چوکی تباہ کردیا ۔ بی ایل ایف

428

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے بالگتر کے علاقے آسانک گڈگی میں پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ اورخود کار بھاری ہتھیاروں سے کیا۔

حملے میں چوکی تباہ اور موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ چوکی چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔