بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے آرمی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سترہ جنوری کی شام ساڑھے آٹھ اور نو بجے کے درمیان سرمچاروں نے تربت میں ماشاء اللہ ہوٹل کی عمارت پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
یہ چوکی چین پاکستان اقتصادی رہداری (سی پیک) منصوبے کی روٹ کی حفاظت کیلئے تعمیر کی گئی۔ اس منصوبے کے اعلان کے بعد فوجی کیمپ اور چوکیوں کی تعداد میں بے تحاشہ ضافے کے ساتھ فوجی آپریشن اور لوگوں کی زبردستی نقل مکانی میں تیزی لائی گئی۔ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔