سیاھجی؛ فوجی آپریشن چھٹے روز بھی جاری

259

بلوچستان دشت کے علاقے سیاھجی، کنڈاسول اور دڑامب میں پاکستانی فوج کا آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری، مختلف مقامات پر فضائی بمباری و شیلنگ۔

نامہ نگار نے بتایا کہ چند ہیلی کاپٹر سیاھجی کے پہاڑی علاقوں میں پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ بمباری و شیلنگ بھی کر رہے ہیں۔

گزشتہ چھ دن سے آپریشن جاری و تمام داخلی و خارجی راستے بند ہونے کے سبب مقامی آبادی اشیاء خورد و نوش کی کمی و دیگر مسائل کا شکار ہیں اور علاقے کے لوگ شدید خوف و حراس میں مبتلہ ہیں۔

علاقائی زرائع نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن گزشتہ دنوں آزادی پسندوں کے پاکستانی فوج پر حملے کا ردعمل ہے لیکن اس طرح کے بلا تفریق آپریشن سے صرف عام عوام کو نقصان و پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔