بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران شہر میں ہمارے سرمچاروں نے شیخ زید ہسپتال کے نزدیک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر اور ایف سی کی چوکیوں پر گرنیڈ لانچروں سے بیک وقت حملہ کیا،جس میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزکورہ دفتر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انجینئرز کے زیر استعمال ہے جوکہ استحصالی منصوبہ سی پیک کے لنک روڈ پر کام کر رہے ہیں اور دفتر کے اوپر ایف سی نے چوکیاں بنارکھی ہیں۔
آزاد بلوچ نے کہا کہ ہم نے پہلے تنبیہ کی تھی کہ مقامی لوگ ان منصوبوں اور ان سے متعلق آفیشلز سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں اور اپنے مکانات ان کو کرایہ پر دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ خاران شہر میں واقع نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر اور ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگی۔