حیدرآباد: قاسم آباد علی پیلس کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

290

حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔

ڈی آئی جی جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ قاسم آباد میں کچرا کنڈی میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو شخص زخمی ہو چکے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔