حب ڈگری کالج عدم توجہ کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے

198

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے ایک وفد کا بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا گیا اور اس دوران کالج کے پرنسپل پروفیسر خدائے نظر سے ملاقات کی گئی ۔اس دوران تعلیم کے ساتھ ساتھ ادارے کے مسئلے اور مسائل زیر بحث رہے ۔پرنسپل نے بہت سے مسائلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چینلنج بی ایس پروگرام ہے۔کیونکہ جدید تعلیم کیلئے یہ پروگرام اچھا رہے گا لیکن اس میں بھی بہت مشکلات آ رہے ہیں اس وقت فزکس،کیمسٹری ،اسلامک اسٹڈی اور اکنامکس کے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں لیکن ان میں بھی استاد نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے بی ایس پروگرام متاثر ہو رہا ہے۔اور اس وقت کالج میں ایک لائبریری موجود ہیں بے توجہی اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے لائبریری میں مستفید شدہ کتابیں موجود نہیں ہے۔ادارے میں پانی کا بھی یہی صورتحال ہے اپنی مدد آپ کے تحت ٹینکر کے ذریعے پانی منگوایا جاتا ہے ۔
وفد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی واحد صنعتی ضلع حب ہے جس کی تعلیمی اداروں کا یہی حال ہے ایک ڈگری کالج ہونے کے باوجود مسئلوں کا گڑھ بن چکا ہے حکومتی بے توجہی اور غیردلچسپی کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور اس سال سے زائد عرصے کے شروع چکے ہیں لیکن ابھی تک اساتذہ کی کمی کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔آخر میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے پریس سیکرٹری کندیل بلوچ نے کہا کہ ڈگری کالج حب کے پرنسپل پروفیسر خدائے نظر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ کم محدود وسائل اور مسئلوں سے گڑھے ہوئے ادارے کو چلاکر اس کو بہتری کی جانب کوشان ہیں اور ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اپنا قیمتی وقت ہمیں دے کر کالج کے مسائل سے ہمیں آگاہ کیا۔