جیونی : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

245

بلوچستان کے ساحلی علاقے سے فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتار ی کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سی پیک منصوبے کی شروعات کے بعد سے اب تک فورسز نے سینکڑوں لوگوں کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے جن میں سے درجنوں لوگوں کی بعد میں لاشیں ملی ہیں ۔

جبکہ لاکھوں لوگ فورسز کی آئے روز آپریشنوں کی وجہ سے تنگ آکر نقل مکانی پہ مجبور ہوئیں ہیں