جاوید مینگل کا ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

972

لندن ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے آرگنائزر میر جاوید مینگل نے بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت کرے اور اُنھیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور اُن کی پسماندگان کو صبر جمعیل کی توفیق عطاء فرمائے۔

میر جاوید مینگل نے کہا کہ مرحومہ نے بلوچ قومی آزادی کی تحریک میں بہت سے دکھ اور غم جھیلا اُنہوں نے گل زمین بلوچستان کی آزادی کے لئے اپنے دو فرزندوں سمیت پوتوں اور نواسوں کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا لیکن کھبی بھی اُنکی پایہ استقامت میں لرزش نہیں آئی ایسی ماوں کی عزم و حوصلوں نے آج دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔

میر جاوید مینگل نے کہا کہ جب تک ایسی بہادر مائیں ہوں تب تک دنیا کی کوئی طاقت بلوچ قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔