تفتان سے خاران جانے والی گاڑی کو حادثہ 2 افراد جابحق2زخمی

170

تفتان سے خاران جانیوالی کار گاڑی کو حادثہ ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2مسافر زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق کوہ دلیل کے قریب کار گاڑی الٹنے سے دو افراد جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے

 تفتان سے خاران جاتے ہوئے کار گاڑی کوہ دلیل کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی گاڑی میں سوار ایک بچی موقع پر جان بحق جبکہ تین افراد سجاد،گل حسن اور خالق نور شدید زخمی ہوگئے جنہیں نوکنڈی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد دالبندین منتقل کیا گیا جہاں راستے میں خالق نور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،زخمیوں اور جان بحق افراد کا تعلق خاران سے بتایا جاتا ہے۔۔