آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع تربت کے علاقے نظر آباد میں فائرنگ سے مقامی منشیات فروش خلیل ولد ابراہیم جاں بحق ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ منشیات فروش کو اس سے پہلے آزادی پسندوں نے کئی دفعہ وارننگ دیا ہے کہ وہ اس کاروبار کو ترک کرے مگر لوگوں کے مطابق اس نے نہ صرف کاروبار ترک کرنے سے انکار کیا بلکہ اس کاروبار کو وسعت دے کر مزید پھیلایا اور منشیات کے کاروبار کو ترک کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنی سیکورٹی کو بڑھادی۔