تربت : اوورسیز میں فورسزکا آپریشن، گھروں کی تلاشی

239
File Photo

تربت اوورسیز میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ، گھر گھر تلاشی کے دوران سامان لوٹنے کی اطلاعات ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق تربت میں آج آرمی نے ایف سی اور پولیس کے ساتھ مل کر اوورسیز اور سینٹرل جیل کے قریبی گھروں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے جبکہ گھروں میں سرچنگ کے دوران قیمتی سازوسامان لوٹنے کے ساتھ خواتین بچوں اور مردوں کو ازیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ تربت میں آرمی نے ایک مہینے قبل تمام انتظامات اپنے کنٹرول میں لیئے ہیں اور آئے روز کسی نا کسی علاقے میں سرچ آپریشن اوع مکینوں پر ذہنی و جسمانی تشدد کا ازیت ناک سلسلہ شروع کیا ہے۔