تربت۔:متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری، موبائل نیٹ ورک معطل

401
File Photo

تربت میں آج صبح سے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں آرمی، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کی اطلاعات ۔

دی بلوچستان پوسٹ تربت کے نمائندے کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اس دوران گھریلو اشیاء، بستر اور دیگر سازوسامان الٹ پلٹ کر رکھ دیئے گئے جبکہ جن گھروں میں کتابیں تھیں ان کے مکینوں کو سخت باز پرس کرکے اگلے آپرشن تک تمام کتب ماسوائے تاریخ پاکستان اور پاکستان کی حمایت سے متعلق ٹھکانے لگانے کا حکم دیا گیا۔

سرچ آپریشن کے موقع پر تربت شہر میں تمام موبائل نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ کنکشن معطل کردیئے گئے۔