بی این ایم نے افغانستان زون تحلیل کرکے زونل صدر کو معطل کردیا

328

افغانستان زون تحلیل اور زونل صدر تین مہینے کیلئے معطل۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایم افغانستان زون کو غیر فعال ہونے کی بنا پر تحلیل کیا گیاہے اور زون کے سربراہ صدر یوسف سہراب کو ڈسپلن کی خلاف ورزی، آزادی پسند شخصیات کے خلاف لب کشائی اور اتحادیوں کے بارے میں منفی تبصرے جیسی حرکات کی بنا پر تین مہینے کیلئے معطل کی گئی ہے۔