بی ایل اے نے ریاستی مخبر کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

434

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے ضلع سبی کے علاقے گزی لڑ کے مقام پر سرکاری مخبر بلندو ٹینگیانی مری کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں بلندو ٹینگیانی مری ہلاک ہوگئے۔

ہماری تنظیم بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ بلندو ٹینگیانی مری آئی ایس آئی کا بندہ خاص اور فورسز کا دست راست تھا۔ وہ نہ صرف بلوچ سرمچاروں کی مخبری کیا کرتا تھا، بلکہ سادہ لوح بلوچ قبائلی لوگوں کو دھمکیاں دے کر ہراساں کیا کرتا تھا۔ اور بلوچ سرمچاروں کو سرنڈر کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم مخبروں کو خبردار کر تی ہے کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔