بی ایل ایف نے مشکے آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

435

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل اتوار کے روز مشکے میں فوجی ہیڈ کوارٹرپر بی ایم بارہ راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ فوجی ہیڈکوارٹر مشکے انٹرکالج پر قبضہ کرکے قائم کی گئی ہے۔

مشکے انٹرکالج عین سول آبادی میں ہے۔ اس پر قبضہ کا مقصد عوام کو جنگی ڈھال کے طور پر استعمال کرناہے۔ یہ پاکستانی فوج کی شکست کا ایک ثبوت ہے۔ مشکے کی اکثریتی آبادی کو فوج نے زبردستی بے دخل کی ہے مگر فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب آبادی کو دانستہ، زبردستی اور جنگی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کیلئے روکا ہوا ہے۔ اب عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی تحفظ کیلئے پاکستانی فوج سے سوال کرے کہ کس اصول و ضوابط کے تحت کالج پر قبضہ کیا گیا ہے اور عام آبادی کے درمیان ایک ہیڈکوارٹر وچھاؤنی بنائی ہے۔

ہمیں خدشہ ہے کہ سرمچاروں کے حملوں کے بعد قابض فوج عام آبادی کو نشانہ بناکر اسے ہمارے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ باشعور عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ فوج کو اصولوں کے مطابق عام آبادی سے دور رکھے۔