بی ایل ایف نے ریاستی جاسوس کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

830

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دو دسمبرکومجید ولد فیروز سکنہ سری کلگ گورکوپ کو گرفتار کیا۔ وہ ایک ریاستی آلہ کار ہے۔ اس نے کئی آپریشنوں ،بلوچوں کے اغوا اور قتل میں پاکستانی فوج کا ساتھ دیا ہے۔

حراست میں پوچھ گچھ اور تفتیش کے دوران اُس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا اور اپنے ساتھیوں کے نام اور تفصیل بھی بتائے۔

اقبال جرم اور پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے پر اُسے آج موت کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔

ان کا ایک نیٹ ورک ہے جو نیشنل پارٹی کے سردار عزیز اور لشکر خراسان کے ملا شاہ میر کی سربراہی میں ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس نیٹ ورک کے تمام مخبروں کے نام معلوم ہوچکے ہیں، سب کا انجام یہی ہو گا۔