بی آر اے نے ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

294

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ کے مقام کہور دان میں ایف سی اور لیویز کے مشترکہ چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جبکہ ان کے مدد کو آنے والے ایف سی اہلکاروں پرگھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے سنگسیلہ کے مرکزی روڈ پر حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک لیویز اور تین ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے  جبکہ چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔