بولان اور سبی میں خونریز فوجی آپریشن جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

376
File Photo

آج الصبح بولان اور سبی کے مختلف علاقے مشکاف، سوئی ،بیرجاوری اور جالڑی میں شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران قتل اغواء نما گرفتاریاں اور گھروں کو لوٹنے اور جلانے کی اطلاعات ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے علاقائی نمائندے کے مطابق پاکستانی فورسز کا بھاری تعداد میں بولان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ اور گھروں کو جلانےکی اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہورہی ہیں۔ تاہم علاقہ چاروں طرف سے پاکستانی فورسز کیجانب سے سیل ہونے کے باعث ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ بولان میں پچھلے سال بھی متعدد فوجی آپریشن کیے گئے تھے۔ ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران اگست کے مہینے میں ایک ہی خاندان کے کم سے کم 14 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کے علاوہ ایک شیرخوار بچی بھی شامل تھی۔