بلوچ نیشنلسٹوں اور مذہبی شدت پسندوں کی جدوجہد میں واضح فرق ہے
ان خیالات کااظہار انسانی حقوق کے علم بردار عاصمہ جہانگیر نے بی بی سی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔
انہوں نے کہا کہ اول پاکستانی خفیہ اداروں نے امریکہ کےلئے اپنے لوگوں کو اغواء کرکے گواناموبے کی جیل کو بھر دیا ، اس کے بعد بلوچستان اور پھر خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فرق کو سمجھنا ہوگا کہ بلوچ نیشنلسٹوں اور مذہبی شدت پسندوں کی جدوجہد میں واضح فرق ہے۔
انہوں نے کہا بلوچ اپنے حقوق کےلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ مذہبی شدت پسند اپنے نظریات کو مسلط کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔
انہوں نے جو لوگ انسانی حقوق کے متعلق جانکاری رکھتے ہیں انھیں بلوچ نیشنلسٹوں اور مذہبی شدت پسندوں کی جدوجہد کے فرق کو سمجھنا ہوگا ۔