بلوچ قوم کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ بلوچستان میں مکمل نہیں ہوگا : بی ایل ایف

453

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب سرمچاروں نے ضلع کیچ میں بالگتر کے علاقے سری میتگ گڈگی میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

کل 22 جنوری کو بالگتر کے علاقے نلی میں قابض فوج نے سرمچاروں کا راستہ روک کر گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج اورسرمچاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ جھڑپ میں سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شکست دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے اور قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے کیچ ہیڈکوارٹرز سے کئی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے وقوعہ اور بالگتر پہنچ گئے۔

یہ علاقے سی پیک منصوبے کی عین روٹ پر واقع ہیں، اسی وجہ سے یہاں ایف ڈبلیو او کی اہلکاروں اور تعمیرات کی حفاظت کیلئے کئی چوکی اور کیمپ قائم کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بلوچ سرمچاروں نے کئی ایف ڈبلیو او اہلکاروں سمیت فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی منشا کے بغیر جاری منصوبہ کامیابی سے مکمل نہیں ہوپاسکے گا۔ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔