بلوچستان کے موجودہ وزیر اعلیٰ اس سیٹ کےلئے اہل نہیں : گزین مری

699

 گزین مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ارکان اسمبلی کا جمہوری حق ہے موجودہ وزیر اعلیٰ اس سیٹ کے لئے اہل نہیں ہیں میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ انہیں اس سیٹ پر کیوں بٹھا یاگیا ہے جب بھی یہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن ومان قائم ہوگیا ہے اگلے دن کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے در اصل امن وامان قائم سکیورٹی فورسز کر رہی ہیں لیکن جب بھی دہشتگردی کا واقع ہوتا ہے یہ صرف اپنی تعر یف کرتا ہے ۔

مو جودہ وزیر اعلی نے آج تک عوام کے لئے کیا کام کیا ہے بتا ئیں اب مزید اس طرح عوام کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا

انہوں نے کہا آدمی کو حقیقت پسند ہونا چاہئے یہ بندہ اس سیٹ کے لئے بلکل اہل نہیں ہے بلوچستان میں تبدیلی نا گزیر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ارکان اسمبلی کا جمہوری حق ہے کیونکہ اگر وزیر اعلیٰ نے عوام کے لئے کام کیا ہوتا تو لوگ خوش ہوتے اس کے نتائج سب کے سامنے ہوتے افسوس ہے کہ انہوں نے کو ئی کام نہیں کیا ۔

میں سمجھتا ہوں اس سیٹ جب بھی کوئی نیا ذمہ دار وزیر اعلی آئے گا وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کر سکے گا کیونکہ موجود بندہ اپنا کام کر نے میں نا کام رہا ہے اس لئے اب تبدیلی ضروری ہے