بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سنڈیمن سول ہسپتال میں ڈائیلائسز کے بے سہارا اور غریب مریضوں کے لیے گذشتہ ڈھائی مہینوں سے ڈائیلائسز کا سامان نہ ملنے پر انتہاہی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑے اور پہلےڈائیلائسز سنٹر میں مریضوں کو علاج کیلئے ادویات تک میسر نہیں ۔ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کو کچھ احساس نہیں ہو رہا ۔ایک طرف حکومت نئے ادارے بنانے کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف پہلے سے موجود ادراوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔۔۔
ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ پہلی فرصت میں سول ھسپتال کے ڈائیلائسز کے مریضوں کا مسئلہ حل کرے۔۔اور ساتھ میں شیخ زاید ہسپتال کے ڈائیلائسز یونٹ کو مذید مشین فراہم کرکے وسعت دے۔تاکہ اس علاقے کے مریض فائدہ اٹھا سکیں ترجمان نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سبّی ،نوشکی،نصیر آباد،خاران ،گوادر ،مستونگ ،اور حب میں مذید ڈائیلائسز سنٹر قائم کیے جایئں۔تاکہ دور دراز علاقوں کے مریض اپنے گھر سے نزدیک ترین علاقوں میں علاج کر وا سکیں۔