بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جابحق 5 زخمی

278

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 4افراد جا ں بحق جبکہ لیویز اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے لاشوں کو ضابطے کی کارروائیوں کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سوراب میں زہری کراس پر روڈ ایکسڈنٹ کے نتیجے میں 3افراد عبدالباری ،تاج محمد اور ایک نامعلوم الا سم شخص جاں بحق ہوگئے لاشوں کو فوری طورپر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا .

جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں لڑائی کے دوران ایک شخص فرید جاں بحق جبکہ اسد نامی شخص زخمی ہوگئے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص پائند خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سروے کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا روڈ پر لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا  ۔

دریں اثناء اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے ہنگول کے قریب کراچی سے تربت جانے والی ٹرک الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈائیور عبید اللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا۔

مختلف حادثات اور واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔۔