آواران آرمی چوکی پر حملہ کیا، بی ایل ایف

332

بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف نے بلوچستان کے علاقے آواران میں آرمی چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران آرمی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روز آواران کے علاقے پیر اندر کنہرہ چوکی پر سرمچاروں نے شام ساڑھے پانچ بجے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔