ہرنائی: پوڈ کے علاقے میں فورسز نے کئی گھروں کو جلا دیا

288

ہرنائی میں فورسز کا آپریشن

دوران آپریشن درجنوں گھروں کو جلا دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے آج ہرنائی کے علاقے پوڈ میں دوران آپریشن بہار خان کنجلانی مری
رندو شیرانی مری  کے گھروں پر قبضہ کرنے کے بعد انھیں آگ لگا دی ۔ جبکہ فورسز نے لانگانی قبیلہ کے گھروں  پر بھی تاحال قبضہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہرنائی و آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔

گذشتہ روز فورسز نے ان ہی علاقوں میں دو افراد کو قتل کردیا تھا جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ ملحقہ علاقوں میں پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی فورسز پرتواتر سے حملے کیے جاتے رہے ہیں ۔ مقامی افراد کا کہنا ہیکہ فورسز ان حملوں کے بعد عام لوگوں کو اپنی بربریت کا شکار بناتے ہیں۔