کولواہ میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

300
File Photo

کولواہ میں دوسرے روز زمینی وفضائی آپریشن شدت کیساتھ جاری،

پہاڑیوں اور آبادیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بے دریغ شیلنگ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کولواہ میں آج دوسرے روز بھی پاکستانی فوج کی آپریشن شدت کیساتھ جاری ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق پورا آبادی زمینی فورسز کے محاصرے میں ہے ۔دودنوں سے علاقے کی داخلی و خارجی راستے مکمل بند ہیں۔زمینی فوج آبادیوں میں گھس کر گھر گھر تلاشی و خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھرو املاک کو لوٹ مار کے ساتھ نذر آتش کر رہی ہے جبکہ متعددافراد کو جبری طور پر حراست میں لیا گیا ہے جن میں خواتین و بچوں بھی شامل ہیں ۔نمائندہ سنگر کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر بلور کے پہاڑی سلسلوں سمیت پھیلے ہوئے آبادیوں پر بے دریغ شیلنگ کر رہی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سات سو زائد زمینی فوج اس آپریشن میں شریک ہے اور مقامی انتظامیہ نے اس بڑے پیمانے پر جاری آپریشن کی تصدیق بھی کردی ہے ۔