کوئٹہ: ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ چار زخمی

424

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پر حملہ کرکے چار افراد زخمی کردیے۔

یہ حملہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس کے علاقے میں کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار کم سے کم چار افراد نے ایک پک اپ گاڑی پر جمعے کے روز شدید فائرنگ کردی جس سے ہزارہ برادری کے چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت حبیب اللہ، عبدل حسین، سید مبارک اور یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہزارہ قبیلے کو پچھلے کچھ سالوں سے مذہبی شدت پسند تواتر سے نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ ہزارہ قوم پرست تنظیمیں شدت پسندوں کو کمک کے حوالے سے پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں پر بھی الزام عائد کرتے ہیں۔