کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث دھماکا،6افراد جھلس گئے

130

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڑ پر ایک گھر میں اخراج کے باعث کمرے میں گیس موجود تھی، گیس ہیٹر جلانے کے لئے جیسے ہی ماچس کی تیلی جلائی گئی تو اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود بچوں اور خواتین سمیت6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔