کوئٹہ: چرچ میں دھماکہ ، ہلاکتوں کی اطلاع

357

کوئٹہ میں قائم چرچ میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے تصدیق کی کہ بم دھماکا کوئٹہ کے امداد چوک پر قائم ایک چرچ میں ہوا جس کے بعد شدت پسندوں نے فائرنگ بھی کی اور واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد چرچ میں موجود تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم جائے وقوع پر فورسز اور شدت پسندوں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔