پہلا آل شہید ذاکر جونیئرکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شہید اکبر بگٹی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیاتفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں کھیلے گئے پہلا آل شہیدذاکر جونئیرکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائینل میچ شہید اکبر بگٹی کلب اور شہید ذاکر کلب کے مابین کھیلا گیا ٹاس شہید اکبر بگٹی کپتان ظہور بلوچ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ حدف میں حریف ٹیم کو جیت کیلئے125کا ٹارگٹ دیا جس میں منیر بلوچ کے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ناقابل شکست91رنز بھی شامل تھے شہیدذاکر کی جانب سے درجان نے دو محمد عامر اور حاٖفظ نے بلترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جواب میں کھیلتے ہوئے ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 112رنزسکور بنا سکی شہیدذاکر کلب کی جانب سے طارق سیال نے35 اور بابونواز نے 30رنز بناکر نمایاں تھے شہید اکبر کلب کی جانب سے فراز نے دو،زاہد اور اصغر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا میچ کے مہمان خاص قاضی عبید اللہ نے ونر اور رنرٹیم کیلئے نقد اعلان،دونوں ٹیموں کو بلے بھی دیکر اعزازی مہمان محمد عارف بنگلزئی کے ساتھ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سمیع جلبانی اور غفار بلوچ ،کمنٹیٹر عبدالحئی اور اسکوررمنیر رائیجہ نے سرانجام دیئے مین آف دی میچ منیر بلوچ قرار پائے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر کا اعزاز مٹھا خان نے حاصل کرلیا۔