ڈھاڈر: فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

147

ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے صبری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک افراد رشتے میں باپ بیٹا تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زرائع کے مطابق اس واقع کی وجہ عناد سیاہ کاری بتائی جاتی ہے۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔