ڈاکٹر اللہ نظر کی دوسری بہن بھی بچوں سمیت فورسز کے ہاتھوں اغواء

846

پاکستانی فورسز نے  سرکردہ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے ایک اور بہن شیر خاتون کو انکی بیٹی اور دو پوتوں سمیت اغواء  کرلیا۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر میں اپنے دو تازہ ٹیوٹ میں کہا کہ ’’35 بلوچ خواتین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشکے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیاہے،ایک معذور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔اقوام متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی طاقتوں کو بلوچستان میں انسانی جرائم سے پاکستان کو روکنا چائیے‘‘۔ آزادی پسند رہنما نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ
’’ پاکستان آرمی میرے دوسری بہن شیر خاتون کو انکی بیٹی اور دو پوتے،تین سالہ بیبرگ،چھ مہینے کی بیٹی ماہین کو ضلع واشک کے علاقے پیزگ ،راغے سے اغوا کر کے انکو مشکے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فورسز نے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے ہمشیرہ نور خاتون،کزن صاحب داد سمیت خاندان کے کئی افراد و بڑی تعداد میں خواتین و بچوں کو حراست بعد ضلع واشک کے علاقے راغے آرمی کیمپ منتقل کیا تھا،اب تک  فورسز نے سو سے زائد خواتین ،بچے،بزرگ،مرد حضرات کو واشک اور مشکے آرمی کیمپ منتقل کر دیا  ہے،۔