چاغی خسرہ کی وباء سے مزید تین بچے جابحق۔

393

چاغی خسرہ کی وباء سے مزید تین بچے جان بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق چاغی کے علاقے دوگونان میں عبد اللہ ولد عبد الرحما ن اور نادر آباد کلی جان بیگ میں ربانی ولد غلام حیدر طوطازئی مینگل کا تین سالا بچہ، نومان ولد غلام نبی ڈیڈھ سالا بچہ کلی سخی پیر محمد خسرہ کی وباء سے جان بحق ہوگئے ہیں ۔

اس سے قبل بھی چاغی میں تین افراد جان بحق ہوچکے تھے۔

ضلع چاغی کے تحصیل چاگئے ،اور سر حدی علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔ متعدد دیہاتی علاقے متاثر ہیں۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر بشیر آحمد کا کہنا ہے اس وقت دالبندین،باسلانی ،چاگئے ،پوستی ،برابچہ ،میں خسرہ بچاو ویکسنیشن جاری ہے جن علاقوں میں خسرہ کی وباء سے لوگ متاثر ہے ان علاقوں میں کئی بار ہماری ٹیم پہنچی مگر لوگوں نے اپنے بچوں کو ویکسین نہیں کروائیں جسکی سبب یہ وباء پھوٹ پڑی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل دو خواتین سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے تھے ڈی ایچ او نے انکا تعلق افغانستان سے بتایا گیا مزید گزشتہ ایک ہفتے میں تین بچے مزید جان بحق ہوگئے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے ٹیمیں مختلف علاقوں میں پہنچ چکی ہے ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین بھی روانہ ہوگئے ڈی ایچ او کا کہنا ہے دیہاتی لوگ اپنی بچوں کو ویکسین نہیں کرواتے ہیں لوگوں کو بھر وقت خسرہ بچاو ویکسین کروانا چایئے تاکہ خسرہ وباء کی شکل اختیار نہ کرسکئیں اور ان ہلاکتوں کے بارے میں محکمہ صحت چاغی تحقیقات کررہی ہے ۔