پی پی ایچ آئی میں سی ای او کے حقدار مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز ہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم

162

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی پی ایچ آئی شعبہ صحت میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہے اور یہاں سی ای او کی پوزیشن ڈاکٹروں کے بجائے بیوروکریسی کو نوازنہ سرا سر نا انصافی ہے کیونکہ شعبہ صحت کا تعلق براہ راست ڈاکٹر کمیونیٹی سے ہے اور اس میں اصلاحات صرف اور صرف ڈاکٹر لا سکتے ہیں۔

شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے اس طرح کی پوزیشن پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے پوزیشن میں ڈاکٹرز کمیونٹی کو نالانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔
ترجماں نے آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں بہتری اور اصلاحات تب تک نہیں لائی جا سکتیں جبتک شعبہ کی منیجمنٹ کی سیٹوں کو ڈاکٹروں کے ذریعے فل نہیں کیا جاتا۔