پنجگور: تیز رفتار کوچ الٹنے سے ایک مسافر جابحق 15 زخمی

266

 پنجگور میں  تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ15 زخمی ہو گئے ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق  کراچی سے پنجگور جانیوالی مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کے کوچ نا گ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار1 مسافر جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔