پشین: مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد جابحق

261

 بلوچستان کے علاقے پشین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2بھائیوں سمیت3افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  پشین کے علاقے برشور میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تود ہ گرنے سے ملبے تلے دوب کر 2بھائیوں سمیت تین افراد شاہ نور ، مرزاق خان ، محسور خان ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے نعشیں ملبے تلے سے نکال کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔