پاکستان اپنی قبضہ گیریت کےلئے بلوچستان میں دہشتگردی پهیلا رہاہے :کشمیر پیپلز پارٹی

620

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ عوام کی قومی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بلوچ نہتے عوام پر وحشیانہ جارحیت کی بھر پور مزحمت کرتی ہے۔پاکستانی ریاست بلوچوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور اپنے قبضہ کو وسعت دینے جیسے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے پوری ریاستی مشینری کو بلوچ عوام پر ریاستی دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔اس ظلم جبر اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی میڈیا کا یک طرفہ ریاستی بیانیے کی حمایت میڈیا کے جانبدارانہ کردار کی غمازی کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سیکرٹری اطلاعات حبیب الرحمان،جموں کشمیر پیپلز نیشنل یوتھ لیگ کے سابق صدر الیاس کشمیری نے جاری کردہ بیان میں کیا۔رہنماؤں نے مزید کہا کے بلوچ قومی آزادی کی تحریک پر پاکستانی باہیں بازو اور پاکستانی ملاوں اور بالادست طبقے کا موقف ایک ہی رہا ہے۔نام نہاد اشتراکیت پسند بلوچ تحریک پر موقع پرستی کا شکار ہیں اور کھلم کھلا ریاستی بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں جو پاکستانی مارکسزم کی موقع پرستی پر ایک گہرا سوال اور دھبہ ہے۔جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ تحریک کا ساہنسی اور مارکسی،لیننی بنیادوں پر گہرا تجزیہ رکھتی ہے اور قومی آزادی کی اس جدوجہد کو نا صرف جاہز بلکہ نا گزیر سمجھتی ہے۔راہنماؤں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں اس پورے ریجن میں سامراج مخالف منظم تحریک صرف بلوچ قومی آزادی کی تحریک ہے پورے ریجن کی باہیں بازو اور ترقی پسند سامراج دشمن قوتوں کو بلوچ تحریک کی عملی حمایت کرنا چاہیے انقلابی علم اور عمل ہم سے یہی تقاضا کرتا ہے ۔پاکستانی مارکسیسٹ کو جابر ریاست کے بیانیے سے باہر نکل کر بلوچ تحریک کا مارکسی بنیادوں پر نئے سرے سے تجزیہ کر کے اس تحریک کے ساتھ جڑت بنانا ہو گی۔کیوں کہ بلوچ تحریک اپنے عمل میں قومی طبقاتی اور سامراج دشمن کریکٹر رکھتی ہے۔راہنماؤں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ عوام پر ہونے والے ظلم جبر اور جارحیت کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی اور بلوچ قوم کی جا ئز اور نا گزیر جدوجہد کے حقا ئق کو کشمیری عوام تک پہنچانا اپنا نظریاتی فرض سمجھتی ہے ور اس پر عمل پیرا ہے۔