نوکنڈی: لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ خواتین کو علاج معالج میں مشکلات کا سامنا

316

بلوچستان کا واحد علاقہ نوکنڈی جہاں خواتین کے علاج معالجے کیلئے کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے خواتین کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

نوکنڈی سمیت قرب وجوار اور تفتان میں بھی خواتین کی علاج معالجے کیلئے خاتون ڈاکٹر نہیں ہے حالانکہ رورل ہیلتھ سینٹر میں کہیں عرصے سے لیڈی ڈاکٹر کی پوسٹ خالی ہے تاحال کسی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کی دعوں سے تھکتی نظر نہیں آتی اور چند ایک مخصوص علاقوں کو فوکس کرکے باقی علاقوں کے صحت سے متعلق مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں لیجاتی ہے جوکہ عوام کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں

عوامی حلقوں کیمطابق وزیر صحت نے رورل ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال وعدہ وفا نہ ہوسکا،

عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر حکومت مریضوں کے علاج معالجے میں ناکام ہے تو دوسری طرف سیندک پراجیکٹ کے اعلی حکام خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے اپنا کردار کریں تاکہ خواتین مریضوں کی بروقت علاج معالجے کے تمام تقاضے پورے ہوسکیں۔