نوشکی میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد: پہاڑی علاقوں میں جیٹ طیاروں کی پرواز جاری

414

نوشکی میں فورسز کی ایک بڑی تعداد ایف سی کیمپ میں جمع ہورہا ہے ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں جیٹ اور جاسوس طیاروں کی پرواز گذشتہ رات سے جاری ۔

نوشکی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق ایف سی کیمپ میں فورسز کی ایک بڑی تعداد جمع ہورہا ہے ، جبکہ آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ رات سے جنگی  اور جاسوس طیاروں کی پرواز جاری ہے ۔

نمائندے کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی و آس پاس کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے چند ہفتے قبل پاکستان کے آرمی سربراہ کے دورہ کوئٹہ کے دوران بلوچستان میں آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے بعد سے مکران ، خضدار ، سبی ، ڈیرہ بگٹی و نوشکی میں فورسز کے آپریشن میں شدت آیا ہے ۔