مشکے: بی بی حوا اپنی دو سالہ بچی کے ساتھ فورسز کے ہاتھوں اغواء

460

مشکے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ، گذشتہ روز ساٹھ کے قریب خواتین و بچوں کے اغواء کے بعد تاحال مختلف علاقوں سے خواتین و بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے مشکےکے علاقے گجلی راغے  سے شیرا بلوچ اہلیہ بی بی حوا اور اس کی دو سالہ بچی بی بی راجی کو بھی اغواء کرلیا ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر مالک نے تربت میں ایک اجلاس میں تجویز دی تھی کہ آزادی پسندوں کے خلاف سوات طرز کی آپریشن کا آغاز کیا جائے ۔جس کے بعد مشکے و گرد و نواح میں فورسز نے بڑے پیمانے کی قتل و غارت کا آغاز کیا ۔

البتہ دوسری جانب تمام آزادی پسند جماعتوں اور سرکردہ شخصیات نے مشکے میں جاری آپریشن کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے جلد از جلد بلوچستان میں فورسز کی انسان دشمن اقدامات کا نوٹس لیں