مستونگ و کوئٹہ: مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک6 زخمی

201

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے اور دھما کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی .

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد کلو اور انور جاں بحق ہوگئے ۔

جبکہ دوسراواقع کوئٹہ کی پولیس لائنر میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث دھما کے میں دو افراد وقار اور راشد اقبال زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے
دریں اثنا مستونگ  کے علاقے کلی مطریہ میں گیس لیکج کے باعث دھما کہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے