قلات میں بجلی کی بوسیدہ تاریں کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ دی بلوچستان پوسٹ قلات کے نمائندے کے مطابق قلات کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تاریں انتہائی ناکارہ ہوچکے ، جس کے سبب کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔
نمائندے کے مطابق کئی سالوں سے لگی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں جو کہ گزشتہ سال برفباری کے باعث قلات شہر سمیت کئی دیہی علاقوں کو جانے والی گیارہ ہزار کی تاریں ٹوٹ کر گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان علاقوں کی بجلی کئی ہفتوں تک منقطع ہوگئی تھی،اور گھروں میں موجود الیکٹرونکس کے سامان بلب فریج کمپیوٹرز سمیت دیگر سامان جل گئے تھے ۔
محلہ غریب آباد خاردان پسشہر کلی غمگزار کے شہریوں نے کہا کہ کیسکو حکام کو اس اہم مسئلے کی بار بار یادہانی کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ بجلی کی تاریں گر نے سے کوئی نقصان ہواتو اس کا ذمہ دار کیسکو حکام ہیں ۔شہیریوں نے مطالبہ کیا کہ اس حساس مسلے کا جلد از جلد نوٹس لے کر فوری اقدامات اٹھانا چاہیے ۔