فورسز پرنامعلوم افراد کا حملہ،جواب میں مارٹر گولےفائر

287

آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تمپ کے علاقے نزرآباد اور کونشکلات کے درمیان پاکستانی فورسز کے کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ علاقائی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے 20 سے زائد مارٹر گولے عام آبادی پر فائر کیئے ہیں جس کے سبب جانی و مالی نقصانات کا امکان ہے، تاحال نقصانات کی کوئی تصدیق شدہ خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔