اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ سے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کی مختلف تنصیبات کو فضائی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی ہے۔
اس موقع پر ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے راکٹ حملہ عسقلان شہر کی جانب کیا گیا تھا جس کو دفاعی نظام نے مار گرایا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ہفتے کے دوران حماس کے دو جنگجو اور دو دیگر مظاہرین اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔