امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان ایرک بیہون نے منگل کے روز باور کرایا ہے کہ عراق میں موجود امریکی افواج کو ایران نواز ملیشیا کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اپنے دفاع کی پوری قدرت رکھتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ “ہماری توجہ داعش کی ہزیمت پر مرکوز رہے گی”۔
ایرک کے مطابق بشار حکومت اور ایران نواز ملیشیا شامی عوام کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کا قصور رکھتے ہیں اور یہ کارروائیاں شام کے تنازع کا حل تلاش کرنے کے عمل کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شام میں حزب اللہ جیسی ایران نواز فورسز یا فرقہ وارانہ ملیشیا اور اسی طرح بشار کی حکومت.. یہ تمام لوگ شامی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہیں۔ یہ امر شام میں تنازع کے حل کا امکان برباد کر سکتا ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں اور ہم اپنا دفاع کریں گے”۔